بھارتی فائرنگ سے یکم جون کو منسوخ ہونے والا انٹر پارٹ ون کا پرچہ اب 8 جون کو ہو گا ‘ ترجمان میرپور تعلیمی بورڈ

ہفتہ 3 جون 2017 16:54

بھارتی فائرنگ سے یکم جون کو منسوخ ہونے والا انٹر پارٹ ون کا پرچہ اب ..
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2017ء) تعلیمی بورڈ میرپور کے ترجمان نے پریس ریلیز کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے مورخہ 1-6-2017 کو امتحان انٹرپارٹ اوّل سالانہ 2017 سے متعلق امتحانی مراکز گرلز ڈگری کالج منڈھول ، بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈھول ، پونچھ انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سٹڈیز اور تتہ پانی کے کچھ امیدواران کا امتحان اس دن نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

متاثرہ امیدواران کا شہریت ، تجارتی ریاضی اور فاضل عربی کے پیپرزکا امتحان بتاریخ 8-6-2017 بروز جمعرات 8:30 بجے صبح ہوگا۔ یہ امتحان ہائرسیکنڈری سکول منڈھول اور پونچھ انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سٹڈیز کے امتحانی مراکز میں لیا جائے گا۔ اس ضمن میں ناظمین مراکز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیںکہ وہ دیگر جاری پرچہ جات کے دوران امیدوارا ن کو اس بابت مطلع کریں اور نمایاں جگہ پر نوٹس بھی آویزاں کریں ۔ ترجمان نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے در ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :