مئی کے دوران ایف بی آر کے ٹیکس محصولات میں 15 فیصداضافہ

مئی 2017ء کے دوران 342 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے

اتوار 4 جون 2017 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2017ء) مئی 2017ء کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس محصولات میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مئی 2017ء کے دوران 342 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 298 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔ ایف بی آر کے حکام کے مطابق مئی 2017ء کے دوران ٹیکسز کی وصولیوں کے حتمی اعدادو شمار کے بعد ان میں 16 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مئی 2017ء کے لئے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 346 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا مئی کے دوران 2860.6 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر نے 2644 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے تھے اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 8.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :