حزب المجاہدین جموں کشمیر کا 8جولائی تا 13 جولائی ہفتہ شہدائے جموں کشمیر ریاستی سطح پر منانے کا اعلان

منگل 6 جون 2017 17:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) حزب المجاہدین جموں کشمیر نے 8جولائی تا 13 جولائی ہفتہ شہدائے جموں کشمیر ریاستی سطح پر منانے کا اعلان کردیا۔ 8 جولائی مظفرآباد کے یونیورسٹی گرائونڈ میں عظیم الشان برہان مظفر وانی شہید کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا، اجلاس میں فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق حزب المجاہدین جموں کشمیر کے زیر اہتمام 8جولائی تا 13 جولائی ہفتہ شہدائے جموں کشمیر ریاستی سطح پر منائیگی اور 8 جولائی مظفرآباد کے یونیورسٹی گرائونڈ میں عظیم الشان برہان مظفر وانی شہید کانفرنس کا انعقاد کریگی۔

برہان وانی شہید کانفرنس کیلئے مختلف کمیٹیوں کا قیام اور عوام کیساتھ آج ہی سے رابطوں کا آغاز کردیا گیاہے۔ اجلاس میں کانفرنس کے منتظم نائب امیر حزب المجاہدین شمشیر خان، ممبر کمانڈ کونسل طاہر اعجاز، مرکزی ناظم حزب المجاہدین محمد اصغر رسول، جماعت اسلامی کے رہنما سید سلیم شاہ، محمد آصف مخدومی، محمد صابر سوگامی، کمانڈر محمد شہباز کرناہی، عمر آصف ، غازی حماد شاہین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع کہا گیا کہ ریاست جمو ں کشمیر کے عوام کو تحریک آزادی کی پشت پر کھڑا کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کو سیاسی، سفارتی، اخلاقی اور عسکری مدد کی ضرورت ہے۔ حزب المجاہدین جموں کشمیر بھارت کیخلاف عسکری تحریک کو مضبوط تر کریگی۔ برہان مظفر وانی شہید، سبزار احمد بٹ شہید و دیگر شہداء ہمارے ہیرو ہیں آزادی کا سفر جاری رہے گا۔جلاس میں کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا جو آج ہی سے عوام کیساتھ رابطے شروع کردے گی۔

متعلقہ عنوان :