مقبوضہ کشمیر ، جموںوکشمیر مسلم لیگ کا بیگناہ نوجوانوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار

بھارتی جبر وا ستبداد کے نتیجے میں کشمیری نوجوان ہاتھوں میں ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو رہے ہیں، ترجمان

جمعرات 8 جون 2017 15:51

مقبوضہ کشمیر ، جموںوکشمیر مسلم لیگ کا بیگناہ نوجوانوں کی گرفتاری پر ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر مسلم لیگ نے بھارتی پولیس کی طرف سے کولگام کے علاقے کیلم میں عاشق جبار شان، شاہد گل شان ، محمد اشرف شان اور ہارون حمید بٹ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت بے گناہ نوجوانون کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے مقبوضہ علاقے کے حالات کو خود بگاڑ رہی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان سجا ایوبی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس وجہ سے ان کی زندگیان اجیرن بن چکی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ بھارتی جبر وا ستبداد کا ہی نتیجہ ہے کہ کشمیری نوجوان ہاتھوں میں ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پولیس نے بانڈی پورہ کے علاقے حاجن کے ساٹھ سالہ ثناء اللہ ڈار کو گزشتہ کئی ہفتوں سے غیر قانونی قید میں رکھا ہوا ہے جو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی ایک واضح مثال ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے پہلے ثناء اللہ ڈار کے دو بیٹوں کو جھوٹے مقدمات میں نظر بند رکھا اور اب ان کے معمر والد کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :