مظفرآباد میں شدید بارش ، ژالہ باری کے باعث شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

جمعہ 9 جون 2017 13:05

مظفرآباد میں شدید بارش ، ژالہ باری کے باعث شہر تالاب کا منظر پیش کرنے ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں شدید بارش ، ژالہ باری کے باعث شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ،ْ گاڑیاں سڑکوں پر تیرنے لگی جبکہ دوسری جانب گرمی کازور ٹوٹ گیا ، روزہ داروں نے سُکھ کا سانس لیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں شدید بارش ، ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہوگیا جبکہ دوسری جانب محکمہ بلدیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوکر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جِس کے باعث مختلف سڑکوں میں پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل تیرنے لگے ، دکانوں اور گھروں میں پانی داخل ہونے سے عوام کا لاکھوں روپے کا سامان ضائع ہوگیا ،حکومتی دعوے اور میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی صفائی کے نعرے کا بھی بارش نے پول کھول لیا سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر دریاکا منظر پیش کرنے لگا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں تک مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ بھمبر ، میرپور ، چکسواری ، اسلام گڑھ ، گُل پور ، کوٹلی ، کھوئی رٹہ ، نکیال ، تتہ پانی ، راولاکوٹ ، سدھنوتی ، باغ ، ہٹیاں بالا ، چکوٹھی ، وادی نیلم سمیت مظفرآباد میں بارش کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بھی بند ہوگئی جِسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :