ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،ْاسلام آباد میں بارش اورٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار

ہفتہ 10 جون 2017 14:16

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،ْاسلام آباد میں ..
اسلام آسباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ،ْوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش اورٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ،ْ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مختلف علاقوں ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیرمیں چند مقامات پرتیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ْ ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 بجے تک زیادہ سے زیادہ نوکنڈی 40، دادو 39، بھکر، جھنگ، کوٹ اڈو، نور پور تھل، رحیم یار خان، سکھر37، فیصل آباد، جوہر آباد، لاڑکانہ، منگلا، ملتان ، شہید بے نظیر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دن بھر 15 سے 25 کلو میٹر کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے اور آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 65 فیصد کے درمیان رہے گا۔

متعلقہ عنوان :