فدا حسین کیانی کا ڈی جی کشمیر لبریشن سیل آزاد کشمیر تعینات ہو نا خوش آئند ہے ‘

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے‘ فدا حسین کیانی کشمیر لبریشن سیل کو متحرک کرینگے مسلم لیگ (ن) کے راہنما و سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 10 جون 2017 16:00

فدا حسین کیانی کا ڈی جی کشمیر لبریشن سیل آزاد کشمیر تعینات ہو نا خوش ..
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنما و سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ فدا حسین کیانی کا ڈی جی کشمیر لبریشن سیل آزاد کشمیر تعینات ہو نا خوش آئند ہے ۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ فدا حسین کیانی کشمیر لبریشن سیل کو متحرک کرئینگے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل کشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی کے اعزاز میں اپنی طرف سے دی گئی افظار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر جاوید ظفر ،حمزہ دلاور اور دیگر مسلم لیگ ن کے رہنما بھی موجود تھے۔ راجہ اعجاز دلاور خان نے فدا حسین کیانی کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

(جاری ہے)

ڈی جی کشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری تعیناتی پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گذار ہوں اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ، سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور دیگر قائدین کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ منصب دیا۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو احسن طریقے سے نبھاوں گا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت خطہ میں تعمیر و ترقی کے جال بچھا رہی ہے۔ کشمیر لبریشن سیل کو متحرک کرئینگے۔ فدا حسین کیانی نے کہا عہدے ذمہ داریاں پھولوں کی نہیں کانٹوں کی سیج ہوتے ہیں میری کوشش ہو گی کہ کسی کو شکایت کا موقعہ نہ دوں۔ اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔