پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنا خوش آئندہے ‘ شکور مغل

ہفتہ 10 جون 2017 16:06

پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنا خوش آئندہے ‘ شکور مغل
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنا خوش آئندہے پاکستان کے قوم نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جس جرت اور بہادری سے مقابلہ کیامثال نہیں ملتی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے ملک میں خوشحالی اور ترقی کی نئی منازل پیدا ہوں گئیںآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شنگھائی تعاون تنظیم کا ممبر بننے پر پوری قوم کو مباکباد پیش کرتی ہے تحریک آزادی کشمیر میں جو تیزی آ رہی ہے انشا اللہ تحریک کامیابی سے ہمکنا ر ہو گی شنگھائی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردارادا کر ئے مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے بعد سبزاد بٹ کی شہادت نے تحریک کو جو تقویت بخشی ہندو بنیا اس سے شدید پریشان ہے اور جان لے کشمیری قوم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے کو ہمہ وقت تیار ہے مگر کفار کے آگے ہتھیار نہیں ڈال سکتے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جنر ل سیکرٹری وسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکور احمد مغل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی پشت پر لاکھوں کشمیری تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے اپنا جان ومال سب قر بان کر نے کو تیار ہیںآج بھی مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کے جانثار ساتھی اپنے جانیں ہاتھوں میں لئے تحریک کی کامیابی کیلئے قلمی، جہاد کو جاری رکھے ہوئے ہیں کشمیر کی تقسیم کے بارے میں سوچ رکھنے والے در اصل شہیدا ء کے خون سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں کشمیر کے حل حکومت پاکستان کو بھارت کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھانے اور تجارتی مقاصد کیلئے دوستیاں کسی بھی صورت قبول نہیں کشمیریوں کا تشخص بھارتی افواج کی طرف سے مجروح کیاجارہا ہے جبکہ ان کی آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے معصوم کشمیریوںپراندھا دھند فائرنگ اور لاٹھی چارج کر کے ان کی تحریک کا دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بھارتی میڈیا اور حکومت کی طرف سے تحریک آزادی کشمیر کے متوالوں کو دہشت گرد کہنا انتہائی شرمناک بات ہیآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جنر ل سیکرٹری وسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکور احمد مغل نے کہا کہ تقسیم کشمیر کے کسی فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے پورے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستانی فوج کی جانب دیکھ رہے ہیں پاکستان کے حکمرانوں کی ہٹ دھرمی سے تحریک آزادی کشمیر کو پہلے ہی بہت نقصان پہنچا ظلم وستم کے باوجود کشمیری جانوں کے نذرانے پیش کر کے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے کوشاں ہیں جانوں کے نذرانے دے کر پاکستان کی سر زمین کو شاداب بنانے کیلئے اپنا کردارادا کر رہے ہیں مگر پاکستانی حکمران کی نا اہلی اور مودی محبت سے کشمیریوں کو شدید تشویش پائی جا رہی ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی عوام اپنے حقوق کیلئے جاگ رہے ہیں۔

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جنر ل سیکرٹری وسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکور احمد مغل نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنا اہم اقدام ہے پاکستان قوم کی قر بانیوں کے عوض وہ وقت آچکا جب پاکستان دنیا کے نقشہ پر ایک بڑی قوت بن کر ابھرئے گا۔

متعلقہ عنوان :