فاورڈ کہوٹہ ، رقبہ خالصہ سرکارسے بید خل کئے گئے سیکڑوں افراد کا دوبارہ قبضہ

ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر چوکی پولیس خورشید آباد کی کاروائی سے انکار ملزمان کی موجودگی میں سائلان پر تشدد، تین گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں

اتوار 11 جون 2017 23:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) فاورڈ کہوٹہ ، رقبہ خالصہ سرکارسے بید خل کئے گئے سیکڑوں افراد کا دوبارہ قبضہ، ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر چوکی پولیس خورشید آباد کی کاروائی سے انکار، ملزمان کی موجودگی میں سائلان پر تشدد، تین گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر رہا کر دیا، تفصیلات کے مطابق حویلی فارورڈ کہوٹہ کے موضع،’’اورے اچھلا‘‘ اراضی خسرہ نمبر1/2,17-2تعداد 136کنال خالصہ سرکار، از قسم جنگل مقبوضہ محکمہ مال پر محمدرفیق وغیرہ نے عرصہ دراز سے ناجائز قبضہکرکے رقبہ نتوڑ کر رکھا تھا جس کے خلاف محمد بشیر میر نے اعلیٰ عدلیہ سے فیصلہ جات کروا رکھے ہیں، ایڈیشنل ممبر بورڈ آف ریونیو کے حکم پر 30جولائی 2015بعد ازاں 2مارچ 2017کو دوبارہ بے دخل کئے گئے، جس پر ملزمان کوفی کس 10,10ہزارجرمانہ (ڈھائیلاکھ) کیا گیا، جنکی ادائیگی بھی تاحال نہیں ہوئی، موقع پر گھاس وغیرہ بھی ضبط کیا گیا، جو کہ 90ہزار روپے مالیت کاہے،جسے ملزماننے فروخت کر دیا، بااثر ملزمان نے دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، جس کے خلاف بشیر میر نے ڈپٹی کمشنر حویلی کو 34ملزمان کے خلاف درخواست دی، جسے کارروائی کیلئے چوکی پولیس کو خورشیدآباد بھیجا گیا،جہاں پولیس نے روایتی انداز اختیار کرتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیف سیکرٹری کے احکامات و ایڈیشنل ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کارروائی کئے جانے کے خلاف ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی،بلکہ سائل کو ملزمان کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بشیر میر نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، اور چیف سیکرٹری سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروائے جانے ، پولیس رویے کا نوٹس لینے اور قابضین کو بے دخل کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :