چوہدری محمدنعیم ڈگڈی بجانا بند کریں ‘عید کے بعد الیکشن کا اعلان ایک ڈھونگ اور تاجروں کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے ‘ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کسی بھی صورت ان انتخابات کو تسلیم نہیںکرتی ہے

چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی میرپور چوہدری محمود احمد کی بات چیت

اتوار 11 جون 2017 23:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی میرپور چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ چوہدری محمدنعیم ڈگڈی بجانا بند کریں عید کے بعد الیکشن کا اعلان ایک ڈھونگ اور تاجروں کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کسی بھی صورت ان انتخابات کو تسلیم نہیںکرتی ہے چوہدری محمد نعیم ذاتی ووٹر لسٹیںبناکر جس الیکشن کی بات کر رہے ہیں وہ الیکشن انہیں خود مبارک ہوں میرپور کی پانچ تاجر تنظیمیں اور ان کے پانچوں صدور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہیں ہمارا مقصد تاجروں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے کسی کو ان کے ہاتھ کا کھلونا نہیں بننے دینگے ون شاپ ون ووٹ کے ایجنڈے کے تحت ہی الیکشن کو تسلیم کرتے ہیں جب تک جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے تمام تاجر تنظیمیں متفقہ طورپر الیکشن کا اعلان نہیںکریں گی اس وقت تک ہم کسی بھی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمود احمد نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میرپور کی تاجر تنظیموں اور تاجروں کا متفقہ پلیٹ فارم ہے تمام تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہیںچوہدری محمد نعیم الیکشن کی ڈگڈی ہاتھ میں لیکر تاجر کو سنانا بند کریں میرپور کے تاجر کسی بھی صورت ان کے جھانسے میں نہیں آئینگے ۔

انہوںنے کہا کہ عید کے بعد الیکشن کروانے کا اعلان تاجروں کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے جس میں چوہدری نعیم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے یہ الیکشن ڈھونگ اور ذاتی انا کی تسکین کیلئے ہے جو چوہدری محمد نعیم کو خود ہی مبارک ہو ہم اس الیکشن کو کسی بھی صورت نہیں مانتے ۔ انہوںنے کہا کہ میرپور کے تمام تاجر تنظیموں کے صدور الیکشن کے حوالہ سے جو لائحہ طے کریں اس کو تہہ دل سے تسلیم کیاجائے گا اور ون ووٹ ون شاپ کے تحت الیکشن منعقد کروا کر الیکشن میںکامیاب ہونے والوں کو بھرپور عزت و تکریم سے نوازاجائیگا تاکہ کسی کے بھی ذہن میں ابہام نہ رہے ۔

انہوںنے کہا کہ عید کے بعد ہونے والے الیکشن چوہدری محمد نعیم کے ذاتی الیکشن اور ذاتی ووٹر لسٹوں کے تحت ہورہے ہیں جو جوائنٹ ایکشن کمیٹی مکمل طورپر مسترد کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :