کشمیری عوام قید و بند کی صعوبتیں اور بھارتی مظالم برداشت کرکے صبر و استقامت کی تاریخ رقم کررہے ہیں ،محمد شفیع ریشی

ْغیر قانونی طورپر نظربند تمام کشمیریوں کو عید سے قبل رہا کیا جائے ،حریت رہنماء کا مطالبہ

بدھ 14 جون 2017 21:12

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماء محمد شفیع ریشی نے غیر قانونی طورپر نظربند تمام کشمیریوںکی عید سے قبل رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی مذہبی تہواروں کے موقعوں پر قیدیوںکو رہا کرنے روایت قائم ہے مگر کشمیریوںکی جدوجہد آزادی سے بھارت اور سکی کٹھ پتلی انتظامیہ اس قدر خوفزدہ ہے کہ عیدکے پر مسرت موقع پر بھی کشمیری نظربندوں کو رہا نہیں کیاجاتا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد شفیع ریشی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام قید و بند کی صعوبتیں اور بھارتی مظالم برداشت کرکے صبر و استقامت کی تاریخ رقم کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری شہداء اور نظربندوںکی عزیمت کی وجہ سے بھارت اور اُس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت کشمیریوںکی نظربندی کو ظلم قراردیا ہے۔

انہوںنے وادی کشمیر سے باہر جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کی ۔ شفیع ریشی نے کہاکہ بھارت ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوںکو اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم جتنا بڑھتا ہے اُس کے خلاف مزاحمت میں بھی اُسی قدر اضافہ ہوتا ہے۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عید کے پر مسرت موقع پر کشمیری شہداء ، دوران حراست لاپتہ افراد اور نظربندوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں اور انہیں عید کی خوشیوںمیں شامل کریں۔

متعلقہ عنوان :