قومی سلامتی پر توجہ نہ دینے کاتاثر غلط ہے ، ، حکومت جو کرسکتی ہے کر رہی ہے، بھارت ، افغانستان اور امریکہ ایک تکون بنی ہوئی ہے جب تک بھارت سے کشمیر کا دبائو ختم نہیں ہوگا وہ اس وقت تک ہم پر دبائو بڑھائے گا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں سخت دبائو میں ہے ، افغانستان اور پاکستان میں امن دونوں ممالک کے تعاون سے ہے

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 16 جون 2017 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ہم قومی سلامتی کے معاملات پر توجہ نہیں دے رہے تو یہ صحیح نہیں ہے ، حکومت جو کرسکتی ہے کر رہی ہے ، بھارت ، افغانستان اور امریکہ ایک تکون بنی ہوئی ہے جب تک بھارت سے کشمیر کا دبائو ختم نہیں ہوگا وہ اس وقت تک ہم پر دبائو بڑھائے گا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں سخت دبائو میں ہے ، افغانستان اور پاکستان میں امن دونوں ممالک کے تعاون سے ہے ، ہندوستان اپنے مفاد میں آنے والا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرے گا ، افغانستان میں مکمل امن ہمارے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ، ہمارے تعاون کی مکمل ضرورت تھی ہے اور رہے گی ، دوسری طرف یہ کہنا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں امن کے بغیر ممکن ہے تو یہ ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ہم قومی سلامتی کے معاملات پر توجہ نہیں دے رہے تو یہ صحیح نہیں ہے ، حکومت جو کرسکتی ہے کر رہی ہے ، انڈیا ، افغانستان اور امریکہ ایک تکون بنی ہوئی ہے جب تک انڈیا سے کشمیر کا دبائو ختم نہیں ہوگا وہ اس وقت تک ہم پر دبائو بڑھائے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر بحث کرنی بھی چاہیے اور ہوگی بھی لیکن بدقسمتی سے حکومت پر یہ الزام ڈالا جا رہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر حکومت پانامہ جے آئی ٹی کی وجہ سے توجہ نہیں دے رہی جو کہ غلط ہے ۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں امن دونوں ممالک کے تعاون سے ہے اور افغانستان میں مکمل امن ہمارے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ، ہمارے تعاون کی مکمل ضرورت تھی ہے اور رہے گی ، دوسری طرف یہ کہنا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں امن کے بغیر ہے تو یہ ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سخت دبائو میں ہے ، ہندوستان اپنے مفاد میں آنے والا کوئی موقع ضائع نہیں کرے گا ۔ (ن م)