بھارتی فوجیوںکی طرف سے شبیرشاہ کے بھائی اور بھتیجے پر پیلٹ گن سے فائرنگ

پیر 19 جون 2017 18:36

بھارتی فوجیوںکی طرف سے شبیرشاہ کے بھائی اور بھتیجے پر پیلٹ گن سے فائرنگ
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کہاہے کہ بھارتی فورسز نے بیج بہاڑہ کے قریب پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کے بھائی اور بھتیجے کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سید شاہ جو کہ شبیر احمد شاہ کے بھائی ہیںاور انکے بیٹے ارشد پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی ہے۔ وہ شبیر احمد شاہ سے ملاقات کیلئے سرینگر جارہے تھے جب بھارتی فورسز نے انکی گاڑی کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا ، جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ انہیں بعد ازاں علاج معالجے کیلئے ہسپتال لے جایاگیا

متعلقہ عنوان :