بھارتی فوجیوں کی شبیرشاہ کے بھائی اور بھتیجے پر پیلٹ گن سے فائرنگ، زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل

پیر 19 جون 2017 21:02

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کہاہے کہ بھارتی فورسز نے بیج بہاڑہ کے قریب پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کے بھائی اور بھتیجے کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سید شاہ جو کہ شبیر احمد شاہ کے بھائی ہیںاور انکے بیٹے ارشد پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی ہے۔ وہ شبیر احمد شاہ سے ملاقات کیلئے سرینگر جارہے تھے جب بھارتی فورسز نے انکی گاڑی کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا ، جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ انہیں بعد ازاں علاج معالجے کیلئے ہسپتال لے جایاگیا۔

متعلقہ عنوان :