آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ ،فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے ،ْ محکمہ موسمیات

منگل 20 جون 2017 14:16

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ ،فاٹا، اسلام آباد، بالائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ ،فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا ہ، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پرتیز بارش کا امکان ہے ،ْسندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے ۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ ، ہزارہ، ملتان۔، ڈی جی خان ،ْبہاولپورڈویژن ،ْبارکھان اورکشمیر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 72 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،ْ مری سیالکوٹ 39 ،مری 37 گجرات ،22 اور راولپنڈی میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :