بھارتی حکمران این آئی اے کو ایک سیاسی اور جنگی حربے کے طورپر استعمال کررہے ہیں ،ْحریت قیادت
ڈاکٹر قاضی نثار کو ان کے یومِ شہادت پر سید علی گیلانی ،ْ میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کا خراج تحسین این آئی اے کے ذریعے ہراساں کئے جانے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ،ْ مشترکہ بیان
منگل 20 جون 2017 14:39
(جاری ہے)
حریت رہنمائوں نے خبردار کیا کہ اگر این آئی اے کے ذریعے ہراساں کئے جانے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آزادی پسند قیادت اس سلسلے میں ایک جامع حکمتِ عملی پر غور کررہی ہے اور سماج کے تمام طبقوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔گزشتہ کئی روز سے نئی دہلی میں الطاف احمد شاہ اور شاہد الاسلام کی پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور انہیں این آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ہر صبح حاضری دینا پڑتی ہے جہاں تحقیقات کے نام پر انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ آزادی پسند رہنمائوںنے کہا کہ کشمیر ہمالیہ سے بڑی حقیقت ہے اور اس کو اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے نہ ماضی میں حل کیا جاسکا ہے اور نہ مستقبل میں اس طرح کی کوششوں سے کوئی نتیجہ برآمد ہو گا۔ انہوں نے بھارت کے پالیسی سازوں پر زوردیا کہ وہ این آئی اے اور دوسرے حربوں کا استعمال کرنے کے بجائے کشمیریوں کی رائے کا احترام کریں ، ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں اور انہیں اپنے مستقبل کے تعین کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کریں۔ آزادی پسند رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری ایک امن پسند قوم اور امن کے سب سے زیادہ خواہش مند ہیں لیکن امن قائم کرانے کی کُنجی بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے۔ بھارت ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے حقائق کو تسلیم کریں تو جنوبی ایشیاء میں ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا اور خطے کے لوگ چین اور راحت کی زندگی گزار سکیں گے۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ڈاکٹر قاضی نثار احمد کو ان کے یومِ شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دُعا کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر قاضی نثار نے مسلم متحدہ محاذ میں کشمیریوں کی جدوجہد کے اہم موڑ پراپنا کردار ادا کیاہے اوروہ کشمیر میں انقلابی لہر پید اکرنے کی کوششوں کا حصہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.