وزیراعظم کی بجٹ تقریر، اسمبلی میں حاضری قابل دید رہی، حکومتی اراکین اسمبلی، بیوروکریسی موجود رہے

جمعرات 22 جون 2017 19:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی بجٹ تقریر کے دوران اسمبلی ہال میں حاضری قابل دید رہی حکومتی اراکین اسمبلی ،بیوروکریسی ہمہ وقت ایوان میں موجود رہی ،وزیر اعظم نے ایک ایک ممبر خواہ وہ حکومتی ہو یا اپوزیشن کا کی جانب سے اٹھائے گئے اہمیت کے حامل نکات کا ٹھنڈے اندازسے جواب دیا حکومتی اراکین ڈیسک بجاتے رہے تحریک آزادی کشمیر ،وفاقی حکومت بالخصوص وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پائیدار ترقی ،عوامی خوشحالی ،انتظامی اصلاحات ،عدالتی اصلاحات ،آئینی ترامیم ،این ایف سی سمیت اہم معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی جس سے اسمبلی اور گیلریز میں موجود لوگوں نے انتہائی توجہ سے ان کی بات سنی

متعلقہ عنوان :