اوستہ محمد میں آندھی اور طوفان کے بعد موسلا دھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جمعہ 30 جون 2017 14:39

اوستہ محمد میں آندھی اور طوفان کے بعد موسلا دھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ ..
اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) اوستہ محمد میں آندھی اور طوفان کے بعد موسلا دھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم تیز رفتار آندھی سے متعدد گھروں کی چھتیں اور چھاپرے اڑگئے بجلی کے پول گرنے سے برقی سپلائی کا نظام معطل علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم قدرے خوشگوار ہو گیا دو گھنٹے کی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا شہر کے نشیبی علاقے زیر آب جبکہ سٹرکیں حسب سابق ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو گیا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا شہریوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :