باغ‘حضرت پیر مانجھی شہید کا سالانہ عرس مبارک 2جولائی کو ہو گا

جمعہ 30 جون 2017 16:43

باغ‘حضرت پیر مانجھی شہید کا سالانہ عرس مبارک 2جولائی کو ہو گا
باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) حضرت پیر مانجھی شہید کا سالانہ عرس مبارک مورخہ2جولائی بروز اتوار جبڑہ ڈھوک حویلی میں زیر سرپرستی مفتی پیر سید وجاہت حسین سوہاوی سجادہ نشین دربار عالیہ سوہاوہ شریف منعقد ہوگا جس سے خطیب کشمیر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا امتیاز صدیقی ،مولانا محمد عالم رضوی سمیت دیگر علماء کرام مشائخ عظام بھی خطاب کریں گے جبکہ نعت خواں حضرات بھی شرکت کریں گے تمام برادران اسلام کو اس خالصتا دینی روھانی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :