مون سون بارشوں کے باعث میونسپل کارپوریشن مظفرآباد نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

دریائوں کے قریب جانے سے گریز کریں، سیاح مون سون بارشوں احتیاطی تدابیر اپنائیں‘ ہدایات جاری

جمعہ 30 جون 2017 16:43

مون سون بارشوں کے باعث میونسپل کارپوریشن مظفرآباد نے ملازمین کی چھٹیاں ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) مون سون بارشوں کے باعث میونسپل کارپوریشن مظفرآباد نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں‘ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریائوں کے قریب جانے سے گریز کریں، سیاح مون سون بارشوں احتیاطی تدابیر اپنائیں، بارشوں میں ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شکیل گیلانی کے مطابق ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے میونسپل کارپوریشن اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو بروئے کار لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری سیاح کے ساتھ تعاون کر ے تاکہ اُ ن کی مشکلات میں کمی آئی ۔شہری بلدیہ میں قائم شکایات سیل میں رابط کریں ،بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔آٹھ وزن میں ٹیموں بلدیہ کی تشکیل دی جائے تاکہ شہر میں اور گردوںنواح میں ایمزجنسی میں عوام ریلف دے سکے،

متعلقہ عنوان :