بالائی وادی نیلم، شاردہ حدود میں پھیر ی پر پابندی دفعہ 144 ہوامیں تحلیل

غیر ریاستی افراد شاردہ کے گلی محلوں میں غیر قانونی طور پر پھیر ی کے کاروبار میں مصروف

ہفتہ 1 جولائی 2017 22:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) بالائی وادی نیلم، شاردہ حدود میں پھیر ی پر پابندی دفعہ 144 ہوامیں تحلیل ، غیر ریاستی افراد شاردہ کے گلی محلوں میں غیر قانونی طور پر پھیر ی کے کاروبار میں مصروف عمل ، انتظامیہ شاردہ دفعہ 144 پر عملدر آمدکرائے ،وگرنہ عوام علاقہ شاردہ پھیری کے کاروبار کرنیوالوں کیخلاف شدید احتجاج کریگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عوامی حلقوں نے بتایا کہ شاردہ کے گردونواح میں کچھ عرصہ قبل پھیر ی کرنیوالوں پر دفعہ 144 نافذ تھا اس کے باوجود آج غیر قانونی طور پر پھیر کاکاروبار عروج پر ہے۔

متعلقہ عنوان :