آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہوگا پانامہ کے شکار بہت جلد اپنے انجام سے دو چار ہونگے‘ آزاد خطہ کو ہنود و یہود کے یاروں سے نجات دلانے کیلئے جیالوں نے کمر کس لی ہے

سابق سینئر وائس چیئرمین پی وائے او آزاد کشمیر پرویز چوہدری کی بات چیت

اتوار 2 جولائی 2017 20:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) سابق سینئر وائس چیئرمین پی وائے او آزاد کشمیر پرویز چوہدری نے کہا ہے کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہوگا پانامہ کے شکار بہت جلد اپنے انجام سے دو چار ہونگے ، آزاد خطہ کو ہنود و یہود کے یاروں سے نجات دلانے کیلئے جیالوں نے کمر کس لی ہے میاں نواز شریف اور ان کے حواریوں کا انجام دنیا دیکھے گی عوام کے خون پسینے سے کمایا گیا ریاستی پیسہ اور اس کے لٹیروں کا چوکوں چوراہوں میں حساب لیا جائے گا اقتدار اللہ کے بعد زمین پر صرف پیپلزپارٹی کا ہوگا پرویز چوہدری نے کہا پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی تمام سابقہ ضلعی تنظیموں سمیت پی وائی او آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کا ہر اول دستہ ہے جس کے جیالوں کو کسی بھی طرح کے عہدوں یا مراعات کا کوئی لالچ نہ ہے وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے علم کی سربلندی کیلئے اور صدر جماعت چوہدری لطیف اکبر ،سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر پوری طرح اعتماد کر تے ہوئے متحد و منظم ہیں اور ان کے اشارہ ابرو پر کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں وہ وقت دور نہیں جب ریاست آزاد جموں کشمیر میں رکا ہوا تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :