جموں وکشمیر رفیوجی ایکشن کمیٹی کی سید صلاح الدین احمد کو امریکہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دیئے جانے کی شدید مذمت

اتوار 2 جولائی 2017 20:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) جموں وکشمیر رفیوجی ایکشن کمیٹی نے حزب المجاہدین کے امیر اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد کو امریکہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دیئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارتی ایماء پر ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے پوری دنیا کا اعتماد امریکہ سے اٹھ جائے کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں کشمیریوں پر مظالم کی انتہا ء کرنیوالے دہشتگرد بھارت کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ آزادی کی جدوجہد کرنیوالوں کو دہشتگرد قرار دیا جا رہا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے مہاجرین جموں وکشمیر سید صلاح الدین احمد کے پشتی بان ہیں انکے ایک حکم پر ہم کسی بھی قربانی کیلئے حاضر ہیں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے معاملے پر متفقہ حکمت عملی ترتیب دیں ان خیالات کا اظہار مرکزی ایوان صحافت میں جموں وکشمیر رفیوجی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین گوہر کشمیری ، صدر راجہ عارف ، جنرل سیکرٹری سجاد خان ، سینئر نائب صدر چوہدری مشتاق ، نائب صدر ارشاد بٹ ، شفیع کشمیری ، سردار بشار ت علی، یونس میر ،راجہ افتیاز ، اقبال بٹ ، صمد بٹ ، پرویز قریشی ،غازی شاہ و دیگرنے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت سید صلاح الدین احمد کو دہشتگر د قرار دیا ہے جبکہ اس طرح کا اقدام صرف ایک حکم کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا جو خود عراق ، افغانستان سمیت پوری دنیا میں دہشتگردی کر رہا ہے وہ کسی کو کیسے دہشتگرد قرار دے سکتا ہے مودی اور ٹرمپ کے گٹھ جوڑ میں جو فیصلہ ہو اہے اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہندوستان جو پورے ایشیاء میں دہشتگردی کر رہا ہے اسکے خلاف امریکہ کچھ کرنے کی جرات نہیں کر رہا پاکستان میں دہشتگردی کرنیوالے کلبھوشن کو بھارت نے اپنا بیٹا بتایا ہے مہاجرین جموں وکشمیر بھارت کی دہشتگردی کے بعد ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں لیکن اسکے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا جبکہ آزادی کی جنگ لڑنے والے سید صلاح الدین احمد کو مفاداتی بنیادوں پر دہشتگرد قرار دے دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق کیلئے لڑیں گے ہم صلاح الدین احمد کی پشت پر کھڑے ہیں ان کی ایک کال پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک اور سید صلاح الدین کے معاملے پر حکومت پاکستان کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ماضی میں ہونیوالے تمام معاملات کو بھلا کر کشمیر کمیٹی کو سرگرم کریں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے ہماری تحریک پر مہاجرین کیلئے چھ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعدد معاملات کو حل کیا ہے اور دیگر مطالبات کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیںگزارہ الاونس میں اضافہ اور مہاجرین کوٹہ پر عملدرآمد کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس پر ہم وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے شکر گزار ہیں جموں وکشمیر رفیوجی ایکشن کمیٹی برہان وانی شہید کی برسی بھرپو انداز سے منائے گی

متعلقہ عنوان :