وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے حقیقی معنوں میں خطے کو تعمیر وترقی کی راہوں پر گامز ن کر دیا ہے‘آزاد خطے میں بلا تخصیص ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے

مسلم لیگ (ن) طلباء ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ توقیر نجیب کی بات چیت

اتوار 2 جولائی 2017 20:50

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) طلباء ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ توقیر نجیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے حقیقی معنوں میں خطے کو تعمیر وترقی کی راہوں پر گامز ن کر دیا ہے۔آزاد خطے میں بلا تخصیص ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔گڈ گورننس کی بخالی مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیحی تھی جس کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کو درست سمت میں لیکر جا رہی ہے۔کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے،سید صلاح الدین احمد آزادی پسند اور انہوںبھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔کشمیری شہداء کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیری ڈٹ کر بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کریں،فتح وکامیابی کشمیریوں کا مقدر بنے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ چھپرکے مقام پر اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صدر خالد محمودمغل اور ممبر مجلس عاملہ چوہدری ظفر اقبال بھلوٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ توقیر نجیب نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے عملی اقدامات ثابت کر دیا ہے مسلم لیگ ن ہی کشمیریوں کی خیر خواہ جماعت ہے۔

ایک سال کے مختصر عرصے میں گڈ گورننس کا قیام اور بلاتخصیص تعمیر وترقی کے ذریعے ریاستی عوام کو ریلیف پہنچایا گیا ۔ن لیگ عوام دوست جماعت اور عوامی خوشخالی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریگی۔تحریک آزادی کشمیری ہماری منزل ہے اور اس منزل کو حاصل کر کے رہیں گے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ن لیگ کا ہر کارکن مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور انشاء الله بہت جلد تحریک آزادی کشمیر کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :