مقبوضہ کشمیر، آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں کا شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت
کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف مقصد کے حصول تک ڈٹے رہیں گے،ناہیدہ نسرین
جمعہ 7 جولائی 2017 19:33
(جاری ہے)
حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار ،م محمد اقبال میر، امتیاز احمد ریشی ، غلام نبی وار، خاتون یاسمین راجہ اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں برہان وانی اور انکے ساتھوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نے تحریک آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ برہان وانی اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھا جائے۔ انہوںنے برہان وانی شہید کی برسی کے سلسلے میں متحدہ مزاحمتی قیادت کے اعلان کردہ پروگراموں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں کامیاب بنائیں۔جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے قائممقام صدر صدرجہانگیرغنی بٹ نے 8جولائی 2016اور 13جولائی 1931کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک متازعہ علاقہ ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل بنیادی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی ہے ۔ انہوں نے برہان مظفر وانی کی برسی کے سلسلے میں مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے جاری کیے جانے احتجاجی کلینڈر مکمل حمایت کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ اس پر بھر پور عمل کریں۔ جہانگیرغنی بٹ نے مسلم کانفرنس کے نائب صدر عبدارشید انتو کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ دریں اثنا جموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے شہید برہان مظفر وانی اور انکے ساتھوں کوشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ محمد فاروق رحمانی نے اسلا م آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔محمد فاروق رحمانی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے او ر علاقے میں رائے شماری کے انعقاد کیلئے آگے آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.