مظفرآباد‘آسمانی بجلی گرنے سے شیلٹر ‘ خیمے ‘ گھر کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا

پیر 10 جولائی 2017 15:18

مظفرآباد‘آسمانی بجلی گرنے سے شیلٹر ‘ خیمے ‘ گھر کا سارا سامان جل ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) آسمانی بجلی گرنے سے شیلٹر ‘ خیمے ‘ گھر کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔کپہ بٹ کا غریب رہائشی بیوی بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بھوکے پیاسے زندگی گزارے پر مجبور ‘ دفاتر کی خاک چھاننے کے بعدمتاثرہ خاندا ن داد رسی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

کپہ بٹ کے رہائشی سید فضل الہیٰ ولد لال حسین شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بد ھ کی رات کو اچانک آسمانی بجلی گر پڑی جس نے ’’میرا گھر ‘‘شیلٹر ‘ خیمے ان میں موجود ضروریات زندگی کا سارا سامان ‘ زیور وغیر سب کچھ جل کر راکھ بن گیا ۔

خوش قسمتی سے جانی نقصان سے محفوظ رہے ۔ میرے 6کمسن بچے ہیں ۔ میں غریب آدمی ہوں ۔ متعلقہ اداروں کے دفاتر میں چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں ۔بچوں کو کھلانے کیلئے بھی کچھ نہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ ان کی مشکلات حل کرائی جائیں ۔ ہمیں خالصہ سرکار سے تھوڑی سے زمین دی جائے تاکہ بچوں کو محفوظ مقام پر چھت فراہم کر سکوں ۔ اگر میری مشکلات کا نوٹس نہیں لیا جاتا تو پھر مجھے اہل خانہ سمیت ریاست بد رکردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :