مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر انسانی حقوق تنظیمیں نوٹس لیں‘ سردارجاوید ایوب

پیر 10 جولائی 2017 15:36

مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر انسانی حقوق تنظیمیں ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انتہائی تشویشناک ہے، عالمی طاقتوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے،جمہوریت کے پیچھے چھپ کر بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے،مودی ، ٹرمپ گٹھ جوڑ شہداء کی قربانیوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو گا، شہداء کا مقدس لہو انتہائی طاقتور اور نتیجہ خیز ہوتا ہے، نوید آزادی قریب ہے،سید صلاح الدین فریڈم فائٹر ہیں، انہیں دہشتگرد قرار دینے والے خود دہشت گرد ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار سابق وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنا اسلحہ فروخت کرنے کیلئے مودی کو خوش کیا، برہان مظفر وانی کشمیریوں کا ہیرو ہے،انہوں نے پاکستانی میڈیا سے اپیل کی کہ پانامہ کیس کوضرورڈیسکس کریں لیکن پاناما کیس جتنا ٹائم دیاجاتاہے اس سے نصف ٹائم مقبوضہ میں ہونیوالے مظالم میں صرف کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارتی سرکارمقبوضہ وادی کو اپنے ہاتھوں سے نکلتے دیکھ کر ہر حربہ کرنے لگی ،برہان مظفر وانی شہید کے مشن کو لے کر نوجوان نسل سر بکف ہو گئی ہے۔ اس تحریک میں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے 06 ماہ کے طویل کرفیو کا سامنا کیا۔ سینکڑوںکے لگ بھگ نوجوان شہید، 20 ہزار زخمی اور ایک ہزار تک نوجوان کلی یا جزوی طور پر بصارت سے محروم ہو چکے ہیں۔

لیکن ان کے عزم و حوصلے کمزور نہیں ہوئے۔ کشمیری عوام کے دل و دماغ سے موت کا خوف ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھارت پر واضح کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حق،حق خودارادیت میں رکاوٹ نہ بنے بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرے۔انہوں نے کہ کشمیری عوام گزشتہ 70برس سے جاری آزادی کی تحریک اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیاں دیتے چلے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ میں لگی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے اقوام عالم فی الفور نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :