کراچی میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ،موسم خوشگوار ہوگیا

منگل 11 جولائی 2017 14:03

کراچی میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ،موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) کراچی میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ گزشتہ دو تین روز سے جاری ہے جس سے موسم خوشگوار اور شہری بھرپور انداز میں لطف اندوز ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چند روز سے جاری ہلکی بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، شارع فیصل، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ، لسبیلہ، گولیمار، گارڈن، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ٹھنڈی ہوائوں سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔دوسری طرف شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی ہے۔ہلکی پھوار پڑنے کے باوجود کئی علاقوں میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مزید ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔مون سون کا یہ سلسلہ جمعرات کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :