خیبر پختونخواہ ، پنجاب، اسلام آباد ، کشمیر اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات

منگل 11 جولائی 2017 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق خیبر پختونخواہ ، پنجاب، اسلام آباد ، کشمیر اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں لہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں اور میونسپل انتظامیہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ممکنہ شہری سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں ۔

متعلقہ عنوان :