اسلام آباد، بالائی پنجاب میں مزید بارش ہو گی،محکمہ موسمیات

بدھ 12 جولائی 2017 20:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی جبکہ چند مقامات پر شدید/موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مؤثر انتظامات سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان (ژوب،سبی، نصیر آباد،قلات ڈویژن) میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چندمقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب(راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا ڈویژن)، فاٹا اورکشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر شدید/موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب (ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، ژوب، قلات، نصیر آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، کشمیر، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ سرگودھا، ژوب، کوئٹہ، کراچی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب گجرات 165، گوجرانوالہ117،سیالکوٹ( ایئرپورٹ94،سٹی37)، جہلم 88، راولپنڈی(شمس آباد78، چکلالہ 53)، اسلام آباد (سید پور 61، بوکڑہ54، زیروپوائنٹ48)، منگلا 53، میاانولی47، فیصل آباد، مری46 ، کامرہ22، منڈی بہاوٰالدین13، لاہور (سٹی 10، ائیرپورٹ 08)، جھنگ 04، خیبرپختونخوا دیر29، ایبٹ آباد27، لوئردیر22، مالم جبہ21، رسالپور19، سیدو شریف14، بالاکوٹ06، پٹن05، پارہ چنار03، کوہاٹ02، کالام 01، کشمیر:مظفرآباد32، راولاکوٹ17، کوٹلی16، گڑھی دوپٹہ 15، سندھ:کراچی (ائیرپورٹ، گلشن حدید02، مسرور، فیصل 01)، بلوچستان: بارکھان 07، ژوب 06، گلگت بلتستان: بونجی، بگروٹ 04، گلگت02، استور 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین45، دادو، نوکنڈی43، سبی، شہید بینظیر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :