کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسلسل چوتھے ہفتے بھی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی

جمعہ 14 جولائی 2017 17:48

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںکٹھ پتلی انتظامیہ مسلسل چوتھے جمعہ کوبھی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادائیگی کی اجازت نہیں دی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی کے علاوہ جامع مسجد کی طرف جانیوالی تمام سڑکوںکی ناکہ بندی کی گئی تھی اور راستے میں خار دار تاریں بچھادی گئی تھیں جبکہ جامع مسجد کے تمام دروازوںکو مقفل کردیا گیا۔

نمازیوں کو مسجد جانے سے روکنے کیلئے علاقے میں کرفیو نافذ کیاگیا تھا۔ ادھر حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے جو گھرمیںن ظربند ہیںسرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ چار ہفتوں سے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس سے عوام دشمن انتظامیہ کی کشمیری عوام کے ساتھ دشمنی اور عداوت ظاہر ہو تی ہے۔

متعلقہ عنوان :