وفاقی کابینہ کاوزیراعظمنوازشریف کی قیادت پر اعتماد ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کا ثبوت ہے‘سردار منیر حسین خان

پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرمیاں محمدنوازشریف کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرے گی

جمعہ 14 جولائی 2017 19:28

فتح پورتھکیالہ/میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرنکیال کے صدر سردارمنیرحسین خان نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ کاوزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی قیادت پر اعتماد ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ ن کے خلاف کھیل بند کیاجائے۔ آزادکشمیرکابینہ نے میاں نوازشریف پر اعتماد کااظہارکرکے کشمیریوں کی مسلم لیگ ن سے وابستگی کا اظہارکیاہے۔

مسلم لیگ ن آزادکشمیراور کشمیری عوام میاں نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ سی پیک راہداری منصوبہ کے لیے ملک میں باہمی اتحاد واتفاق وقت کی عین ضرورت ہے۔ مشکل کی گھڑی میں پوری امت مسلمہ کا محورومرکز ایٹمی طاقت پاکستان ہے۔ وزیراعظم پاکستان کو بھاری مینڈیٹ پاکستانی عوام نے دیا۔

(جاری ہے)

سازشوں سے ترقی وخوشحالی اور عوامی مینڈیٹ کوسبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرمیاں محمدنوازشریف کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرے گی۔ ماضی میں دھرنے اور ڈانس کلچر تعمیروترقی میں رکاوٹ نہ ڈال سکے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سپریم کورٹ سے سرخروہوکرعوامی عدالت سے سرخروہونگے۔ میاں نوازشریف کے خلاف سازش دراصل پاکستانی عوام کے خلاف سازش ہے۔ پاکستان میں باہمی اتحاد واتفاق سے مخالفین کی سازشیں ناکام ہونگی۔

متعلقہ عنوان :