مسلم لیگ (ن) نیوسٹی کا اجلاس ‘وزیراعظم نواز شریف ‘فاروق حیدر اور چوہدری سعید کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

ہفتہ 15 جولائی 2017 18:44

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کا ایک اہم اجلاس نیوسٹی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ تسلیم انجم نیوسٹی صدر راجہ محمد رفیق جنرل سیکرٹری راجہ اسلم سینئر رہنما راجہ معروف سردار شوکت نائب صدر خان معروف سینئر نائب صدر آصف بیگ خلیل احمد ،راجہ لطیف ،یعقوب شیرازی ،خان رئوف،اظہر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد شامل ہوئی اور مرکزی قیادت آزادکشمیر کی قیادت اور میرپور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظاہر کیا گیا ۔

پاکستان کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے پاکستان ماں دھرتی ہے پاکستان کے لیے ہر طرح کی قربانی دینگے ۔پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک اور توانائی کے منصوبے ہضم نہیں ہو رہے اور وزیراعظم کے خلاف سازش کی جا رہی ہے ان چار سالوں میں پاکستان میں جتنی ترقی ہوئی ہے اتنی ستر سالوں میں نہیں ہوئی ۔انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا۔