ْبھارتی قابض افواج کنٹرول لائن پر بلااشتعال گولہ بھاری کا سلسلہ بند کریں‘ سردار نعیم خان

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

فتح پور تھکیالہ/میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سنیئر رہنما سابق وزیر حکومت سردار محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کنٹرول لائن پر بلااشتعال گولہ بھاری کا سلسلہ بند کریں بھارتی قابض افواج نہتے شہریوں کو شہید اور زخمی کرکے کشمیر پر زیادہ دیر تک اپنا قبضہ نہیں جما سکتی ۔

حکومت متاثرین کنٹر ول لائن کو ہر طرح کی سہولیات دے گی ۔بھارت کے اندر ہندو انتہا پسند مسلمانوں اور دلتوں پر حملے کر کے بھارت کو توڑنے کی طر ف لے جا رہے ہیں ۔جنوبی ایشیاء کے امن کو مسئلہ کشمیر کے باعث خطرات درپیش ہیں ۔بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر آئینی قبضہ جما رکھا ہے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکتا ۔

(جاری ہے)

بھارتی بربریت اور ظلم و ستم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی اٹھنے والی تازہ لہر کو دبانے کے نام پر کشمیر بھر میں ظلم و دہشت کا خوف ہر جگہ پیدا کر دیا ہے۔چین اور پاکستان کے عظیم ترقیاتی منصوبے گوادر پورٹ اور سی پیک کے خلاف بھارتی مذموم منصوبے ناکام ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر حکومت نے متاثرین کنٹر ول لائن کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج کنٹر ول لائن پر بسنے والے نہتے شہریوں کی جان و مال کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں شہید نوجوان کشمیری رہنما مظفر برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیر اپنے فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے آزادکشمیر کی عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت ظلم و ستم کی بنیاد پر کشمیر پر اپنے دیرینہ قبضہ کو زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتا انھوں نے کہا کہ کنٹر ول لائن پر بسنے والے شہریوں کے حوصلے بلند ہیں کنٹر ول لائن سے منسلکہ سرکاری ہسپتال بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کے لیے 24 گھنٹے سروس مہیا کر رہے ہیں بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو آزادکشمیر کے غیور عوام پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیں گے ۔

بھارت کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :