سندھ،بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کی ساتھ مزید بارشوں کی پیشنگوئی

منگل 18 جولائی 2017 13:23

سندھ،بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن ،سندھ،بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کی ساتھ مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق (آج) بدھ کو ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن ،سندھ،بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پرموسلا دھار بارش اور اس کے باعث دریائوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہرکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا،زیریں سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،مکران،قلات،ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش منگلا میں71،جہلم 31،منڈی بہاولدین24، قصور ،کامرہ 21، چکوال18،گجرات16،اسلام آباد (گولڑہ16، بوکڑہ سیدپور05، زیروپوائنٹ03)، لاہور (ائیرپورٹ10پنجاب یونیورسٹی06،سٹی 01)،مری 06،راولپنڈی(شمس آباد ، چکلالہ02)،ساہیوال،اوکاڑہ01، بدین 63،میرپورخاص45،ڈیپلو35، حیدر آباد ،ٹھٹہ 02،کراچی (گلشنِ حدید،مسرور،صدر01)،مٹھی01، مظفرآباد25،گڑھی دوپٹہ14،کوٹلی01، مالم جبہ13، پشاور (سٹی11، ائیرپورٹ 02)،کاکول10، بالاکوٹ 05،کالام، بنوں 01، لسبیلا12، بارکھان 11، خضدار 01اور استورو بگروٹ میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :