پاپا بھی پاپی ہیں اور بچے بھی پاپی ہیں،
انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور اب آپ کہتے ہیں کہ مقدمہ عدالت میں بھیج دیں، کیس ٹرائل کورٹ میں گیا تو وزیراعظم سمیت پورا خاندان گرفتار ہو گا، حکومت کے مشیروں کا 100فیصد دماغ سٹھیا گیا ہے، دکھ ہے وزیراعظم کے صرف 48گھنٹے رہ گئے اور ابھی تک دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو وزیر نہیں بنایا گیا، عمران خان کو نا اہل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر پانامہ کیس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو
جمعرات 20 جولائی 2017 15:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کے مشیروں کا 100فیصد دماغ اپنی جگہ پر نہیں رہا،انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور اب آپ کہتے ہیں کہ مقدمہ عدالت میں بھیج دیں،کیس ٹرائل کورٹ میں جاتا ہے تو وزیراعظم نواز شریف سمیت پورا خاندان گرفتار ہو گا،مقدمہ عدالت گیا تو آپ ضمانت لیں گے یا پھر جیل جائیں گے، وہ نا اہل بھی اور جیل بھی جائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج کیپٹن صفدر کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا،ماہانہ پر دامادبنتے ہیں تو ایسے مسائل ہوتے ہیں، شریف خاندان کے وکلاء سٹھیا گئے ہیں، دکھ ہے صرف 48گھنٹے رہ گئے ہیں، اور ابھی تک دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو وزیر نہیں بنایا گیا، رحم کریں ان دونوں کو وزیر بنائیں، امید ہے کہ(آج) مقدمے کی سماعت مکمل ہو جائے گی، لیگی ارکان سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرتے ہیں یہ لوگ ایک روپے کا حساب بھی عدالت میں پیش نہیں کر سکے، ان کی تمام دستاویزات جعلی ہیں، یہ کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے،(آج)جمعہ کو ہمارے وکلاء بھی 15,15منٹ دلائل دیں گے، اس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں نے گزشتہ روز کچھ کاغذات عدالت میں پیش کرنے کا کہا جسے کچھ میڈیا ہائوسز نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا، امید ہے کہ پیمرا غلط دستاویزات پیش کرنے والے چینلز کا نوٹس لے گا جبکہ عدالت نے کہا کہ یہ دستاویزات پرانی ہیں اور معزز جج نے کہا کہ جعلی دستاویزات پیش کرنے پردفعہ 476کا کیس بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک میں ایسا خاندان مسلط ہے جو کرپشن، فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نا اہل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.