قابض انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

شبیر شاہ کی مسلسل نظربندی کی مذمت، شہید نوجوان کو خراج عقیدت

جمعہ 21 جولائی 2017 18:35

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے تنظیم کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی تما م حدیں پار کر لی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد عبداللہ طاری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر احمد شاہ 2011میںجیل سے رہا ہونے کے بعد اب تک مجموعی طو ر پر تین سال نومہینے نظر بند رہے اور اس دوران انہیں252 بارنمازجمعہ اور 13مرتبہ عید کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ نے آج تک زندگی کے 31سال جیل میں گزارے اور کٹھ پتلی حکومت انہیں مسلسل نظر بند رکھ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

محمد عبداللہ طاری نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کی رہائش گاہ کو جیل میں تبدیل کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہ نظر بندی کے دوران شبیر احمد شاہ کے کئی قریبی رشتہ دار انتقال کرگئے لیکن انہیںان کی آخری رسومات میں حصہ لینے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

محمد عبداللہ طاری نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، محمداشرف صحرائی، آسیہ اندارابی ،فہمیدہ صوفی، مسرت عالم بٹ ، غلام محمد خان سوپوری،شاہد اسلام ،قاضی یاسر، مختار احمد وازہ ،ظفر اکبر بٹ ،مولانا سرجان برکاتی، پیر حفیظ اللہ ،محمد یوسف فلاحی، تنویر احمد،عاشق حسین اور دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر بھی سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ، محمد عبداللہ طاری نے بڈگام بیروہ میں شہید ہونے والے نو جوان تنو یر احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے اپنی فوج کو نہتے کشمیری نوجوانو ں کے قتل کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :