پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے‘سردار عثمان خان

کلین پیر چناسی مہم ‘جیالوں کی بھر پورشرکت‘ لطیف اکبر نے پارٹی میں جان ڈال دی‘ گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) کلین پیر چناسی مہم میں جیالوں کی بھر پورشرکت ‘کارکنان میں زبردست جوش وخروش ۔صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی ہدایت پر کلین پیر چناسی مہم میں پی پی کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایس ایف کے سٹڈی سرکل کے چیئرمین سردارعثمان خان ‘حسیب کاظمی ‘ عون علی ‘عمر خان ‘ رئووف شیخ ‘ جنید مراد ‘ وجہیہ شاہ سمیت دیگر بھی شرکت کی ۔سردارعثمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی ایک جان ڈال دی ہے۔ انشاء اللہ آنے والا وقت پی پی کا ہوگا۔ پی پی حقیقی معنوں میں غریب عوام کی آواز ہے۔

متعلقہ عنوان :