مسلم لیگ( ن) بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروا کر اقتدار اقتدار نچلی سطح پر منتقل کروانا چاہتی ہے‘راجہ توقیر نجیب

مسلم لیگ( ن) کا منشور عوامی خدمت ہے اور انشاء اللهحکومت پورے آزاد کشمیر کو بلا تخصیص تعمیر وترقی کا گہوارہ بنائے گی

منگل 25 جولائی 2017 13:16

مسلم لیگ( ن) بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروا کر اقتدار اقتدار نچلی سطح ..
اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن طلباء ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ توقیر نجیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروا کر اقتدار اقتدار نچلی سطح پر منتقل کروانا چاہتی ہے۔حلقہ دو اسلام چکسواری میں بلدیاتی انتخابات کے دوران عوامی ایم ایل اے محمد نذیر انقلابی اور ضلعی صدر چوہدری عبدالمالک کا کردار نمایاں ہو گا۔

بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہیے،ن لیگ کی ایک سال کی کاکردگی لائق تحسین ہے اور انشاء اللهرواں مالی سال میں حلقہ میں پہلے سے زیادہ ترقیاتی کام ہوں گے۔مسلم لیگ ن کا منشور عوامی خدمت ہے اور انشاء الله مسلم لیگ ن حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری سمیت پورے آزاد کشمیر کو بلا تخصیص تعمیر وترقی کا گہوارہ بنائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔انہوںنے کہا کہ علاقہ مڈبینسی ن لیگ کا دل ہے گذشتہ سال بھی علاقہ میں تعمیر وترقی کے کام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی بڑے پیمانے پر علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جائیگا۔بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ن کی حکومت کا اہم کارنامہ ہے جس سے اقتدار اور ترقیاتی کام نچلی سطح پر منتقل ہوں گے اور لوگوں کو اپنے مسائل کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

یونین کونسل پوٹھہ بینسی ن لیگ کا گڑھ ہے اور انشاء الله یونین کونسل پوٹھہ بینسی سے کلین سویپ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ انتخابات میں تعلیم یافتہ اور سیاسی شعور رکھنے والے نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے تاکہ سیاست کا طرز بدلا جا سکے۔انہوںنے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت جماعتی وابستگی کو دیکھا جائے ناکہ دولت اور پیسے والے کو۔

متعلقہ عنوان :