ریاست کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدمات کریں گے‘

عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی شاندار کامیابی کارکنان کی محنتوں کا ثمر ہے ‘کارکنان کی قربانیوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کریں گے‘ حلقہ کے لوگوں نے میرا ہمیشہ ساتھ دیا حلقہ کے مسائل کے تمام مسائل حل کرینگے ‘حلقہ کا تفصیلی دورہ کروں گا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی وفد سے بات چیت

منگل 25 جولائی 2017 13:16

ریاست کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدمات کریں گے‘
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ریاست کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدمات کریں گے‘ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی شاندار کامیابی کارکنان کی محنتوں کا ثمر ہے ‘کارکنان کی قربانیوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کریں گے‘ حلقہ کے لوگوں نے میرا ہمیشہ ساتھ دیا حلقہ کے مسائل کے تمام مسائل حل کرینگے ‘حلقہ کا تفصیلی دورہ کروں گا۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز حلقہ پانچ کے ایک وفد سے ایوان وزیر اعظم میں ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے جس کی قیادت سید امتیاز ہمدانی ،راجہ عاشق حسین ایڈووکیٹ ،لطیف عباسی اور قاضی نصیر ایڈووکیٹ کر رہے تھے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر وفد کی جانب سے بتائے گئے مسائل کے حل کے متعلقہ اداروں کو ٹیلیفوں پر فوری حل کرنے کی ہدایات دی گئی ملاقات کے دوران امتیاز ہمدانی اور دیگر نے حکومت کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا وزیر اعظم نے کہا حکومتی پالیسی ہے کہ ریاست کے اندر تمام لوگوں کو یکساں انصاف ملے کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ فائلوں کے بجائے عملی طور پر زمین پر نظر آئے انہوں نے گزشتہ ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کے حوالہ سے کہا پہلی بار ترقیاتی منصوبے نہ صرف زمین پر لگئے بلکہ ان پر سو فیصد درست کام ہوا جس پر کارکنان اور متعلقہ محکمہ مبارک باد کے مستحق ہیں

متعلقہ عنوان :