جماعت اہل سنت پاکستان کی مرکزی کابینہ اور سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس کل لاہور میں ہوگا

جمعہ 28 جولائی 2017 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) جماعت اہل سنت پاکستان کی مرکزی کابینہ اور سنی سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس کل (ہفتہ )29 جولائی کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی کریں گے۔ اجلاس میں ملکی حالات، عالم اسلام کی صورت حال، امت کو درپیش مسائل، اتحاد اہل سنت اور تنظیمی امور کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے جماعت اہل سنت کے مرکزی عہدیداران، صوبائی عہدیداران اور سپریم کونسل کے ممبران شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :