سپریم کورٹ کے فیصلے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،چودھری محمدیٰسین

پانامہ کیس کے فیصلے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں،مختلف وفود سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 16:21

سٹوک آن ٹرینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ پانامہ کیس کے فیصلے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف ، ان کے خاندان، اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ثابت ہونے پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دینا ایک بڑا فیصلہ ہے ۔ ہم نے اسی لئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنا وزیراعظم تبدیل کرسکتی ہے تو مسلم لیگ نواز اپنا وزیراعظم تبدیل کردیتی تو یہ وقت نہ آتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :