علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار 2017ء کی ورکشاپس کا آغاز 2اگست سے ہوگا

جمعہ 28 جولائی 2017 18:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار 2017ء کی ورکشاپس کا آغاز 2اگست سے ہوگا۔تفصیل کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر قصور چوہدری غلام حسین نے بتایا ہے کہ ورکشاپس سمسٹر بہار 2017ء برائے ایم اے اسلامیات ‘ایم اے اردو ‘ایم اے ماس کمیونیکشن ‘ایم ایل آئی ایس کا آغاز 2اگست 2017ء سے ہو رہا ہے اس ضمن میں طلباء و طالبات کو اطلاع نامے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سپیشل ایجو کیشن کورس کوڈ 3600کی ورکشاپ 7اگست 2017سے قصور میں شروع ہو گی جن طلباء و طالبات کی ورکشاپ پچھلے سمسٹر میں کسی وجہ سے رہ گئی تھی وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل سینٹر قصور میں اپنی درخواستیں جمع کروائیں اور مقررہ فیس بینک میں جمع کرانے کے بعد اجازت نامہ لیکر ورکشاپ میں شامل ہوں ۔ اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری غلام حسین نے مزید بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے برائے سمسٹر خزاں 2017یکم اگست سے شروع ہو رہے ہیں جس میں میٹرک سے پی ایچ ڈی ‘بی ایڈ ‘ایم ایڈ اور دیگر کورسز کے داخلے شامل ہیں ۔ ان داخلوں کے حصول کیلئے پراسپپکٹس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ضلع قصور کی تمام تحصیلوں میں بنائے گئے سیل پوائنٹس پر دستیاب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :