مظفرآباد، نواحی علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 9پالتو جانور ہلاک 1مکان مکمل تباہ

جمعرات 3 اگست 2017 18:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) چناری کے نواحی علاقہ تراڑں میں حالیہ بارشوںکے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 9پالتو جانور ہلاک جبکہ 1مکان مکمل طورپر تباہ۔جانوروں کی مجموعی لاگت 20لاکھ سے زاہد بنتی ہے ۔جانوروں میں بھینس اور گائے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق و زیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے حلقہ انتخاب حلقہ نمبر 5 چناری کے نواحی گائوںتراڑں کے رہائشی محمد افضل شیخ عرف چن ولد حبیب اللہ، قاری بدر حسین سابقہنائب امام جامع مسجد صدارتی سیکرٹریٹ کے چھوٹے بھائی ایک ہی رات میں قلاش ہو گئے مگر ان کی اور ان کے خاندان کی زندگی معجزانہ طور محفوظ رہی ۔

آسمانی بجلی گرنے پر عوام علاقہ نے موقع پر پہنچ کر مکان میں دبے جانوروں کو نکالنے کی کوشش کی ۔عوام علاقہ نے مکینوں کو تو بچا لیا مگر پالتو گائے بھینسوں کو بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ آفات سماوی کا شکار ہونے والے خاندان کی فی الفور مدد کی جائے اور ان کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :