مقبوضہ کشمیر: شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

شہید نوجوان کو ہوائی فائرنگ کے ذریعے سلامی

جمعرات 3 اگست 2017 18:23

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کولگام میں شہید ہونے والے نوجوان عاقب ایتو کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ فوجیوں نے عاقب ایتو کو ایک اور نوجوان سہیل احمد کے ہمراہ جمعرات کو صبح سویرے ضلع کولگا م کے علاقے گوپال پورہ میں محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹسکے مطابق نوجوان کو گوپال پورہ کے اپنے آبائی قبرستان میں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا ۔شہید سہیل احمد راتھر کو بھی ضلع کولگا م کے علاقے تانترے پورہ میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میںہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔دریں اثنا قابض بھارتی فورسز کے خلاف برسرپیکار کچھ مجاہدین نے نماز جنازہ کے موقع پر نمودار ہو کر ہوائی فائرنگ کے ذریعے شہید نوجوان کو سلامی دی۔

متعلقہ عنوان :