کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے دو روزہ بارشوں کا امکان

منگل 8 اگست 2017 15:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل بدھ اور جمعرات کو مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مون سون بارشوں کا سسٹم اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم ابر آلود ہے، یہ سسٹم منگل کی شام سندھ میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں تھر، میرپور خاص، حیدر آباد اور کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس نے بتایا کہ کراچی میں منگل کو بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کو اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :