پاکستان کی آزادی کی 70سالہ تقریبات ،آزاد جموںوکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب کا انعقاد ہوگا

منگل 8 اگست 2017 18:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) پاکستان کی آزادی کی 70سالہ تقریبات کے حوالے آزاد جموںوکشمیر کلچرل اکیڈمی ماہ اگست کے دوران خصوصی تقاریب کا انعقاد کروا رہی ہے ۔ آزاد جموںوکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والا سہ ماہی تہذیب کا خصوصی نمبر 14اگست 2017ء شائع ہو جائے گا ۔آزاد جموںوکشمیرکلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام خصوصی محفل مشاعرہ کا انعقاد 12اگست 2017ء کو مظفرآباد میںکیا جائے گا جس میں آزاد کشمیر بھر سے معروف شعرائے کرام اپنا خصوصی کلام پیش کریںگے ۔

آزاد جموںوکشمیر کلچرل اکیڈمی ، محکمہ سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچر ، محکمہ سیاحت اور آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ایک کلچرل ایوننگ کا انعقاد کروا رہا ہے جس میں آزاد جموںوکشمیر کے معروف گلوکار و فنکاران مختلف علاقائی زبانوں میں پاکستا ن کے حوالے سے خصوصی نغمات و ثقافتی ایٹمز پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس کلچرل ایوننگ میں آزاد کشمیر بھر سے اہم شخصیات ، صحافی ، وکلاء ، طالبات اور سول سوسائٹی کی حامل شخصیات شرکت کریں گی ۔

پاکستان کی 70سالہ تقریبات کے حوالے سے محکمہ سیاحت راولاکوٹ میں 13 تا 15اگست 2017ء کو سپورٹس کلچرل گالا کا انعقاد کر رہا ہے ۔ اس دوران آزاد جموںوکشمیر کلچرل اکیڈمی ادب نمائندگان سے رابطہ کر رہی ہے تاکہ ان ایام کے دوران پہاڑی زبان پر مشتمل ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا اور ثقافتی اشیاء اور ادب کے متعلق مواد کا سٹال بھی لگایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :