مقبوضہ کشمیر ،سڑک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ، 10 زخمی ہوگئے

بدھ 9 اگست 2017 16:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) مقبوضہ میں جموں خطے کے ضلع ریاستی میں سڑک کے ایک حادثے میں نو افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دس دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسافر گاڑی ضلع کے علاقے مہور میں ایک کھائی میں جاگری جس کے سبب نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ گاڑی بڈن سے مہور جارہی تھی۔