حریت رہنمائوں کا شیخ عبدالعزیز شہید کو خراج عقیدت

شیخ عبدالعزیز و دیگر لاکھوں شہداء نے عظیم مقصد کیلئے جانیں قربان کیں ،شہداء کے مشن کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بیان

بدھ 9 اگست 2017 17:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار ، محمد اقبال میر ، امتیاز احمد ریشی ، غلام نبی وار، یاسمین راجہ اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے شیخ عبدلعزیز اور2008ء کی احتجاجی تحریک کے دوران شہید ہونے والے دیگر کشمیریوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہیدکیلئے اجتماعی فاتحہ خوانیکی تقریب 11اگست دن دس بجے عید گاہ سرینگر کے مزار شہید پر ہو گی۔

انہوںنے کہا کہ شیخ عبدالعزیز اور دیگر لاکھوں شہداء نے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عوام اپنے ان عظیم شہداء کے مشن کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ۱نہوںنے کہا کہ شیخ عبدالعزیز نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جیلوں میںگزار ہے اور تحریک آزادی کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :