چناری ،سرینگر مظفرآباد تجارت دوسرے روز بھی یکطرفہ طور پر ہی بحال رہی

ایل او سی ٹریڈرز کے تحفظات کے پیش نظر آزاد کشمیر سے کوئی بھی مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر نہ جا سکا

بدھ 9 اگست 2017 21:24

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) سرینگر مظفرآباد تجارت دوسرے روز بھی یکطرفہ طور پر ہی بحال رہی مقبوضہ کشمیر سے صرف ایک مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد کشمیر پہنچا ٹرک ڈرائیوروں کے مقبوضہ کشمیر نہ جانے اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایل او سی ٹریڈرز کے تحفظات کے پیش نظر آزاد کشمیر سے کوئی بھی مال بردار ٹرک انیسویں روز بھی لائن آف کنٹرول کراس کر کے مقبوضہ کشمیر نہ جا سکاجبکہ منگل کے روز مقبوضہ کشمیر سے آنے والے چار مال بردار ٹرکوں کو ان لوڈ کئے بغیر واپس بھیجنے کے بعد ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے دس کمپنیز پر آر پار تجارت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے اکیس جولائی کے روز آزاد کشمیر سے جانے والے ٹرک سے منشیات برآمدگی کے الزام کے باعث معطل ہو نے والی تجارت کو دونوں اطراف کی ٹریڈ انتظامیہ نے آٹھ اگست سے بحال کر نے کا فیصلہ کیا تھاانتظامیہ کے فیصلے کو آزاد کشمیر کے ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاجا ماننے سے انکار کر دیا جس وجہ سے آزاد کشمیر سے کوئی بھی مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر کے لئے روانہ نہ ہو سکا جبکہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے چاروں ٹرکوں کو ٹریڈ اتھارٹی نے یہ کہہ کر واپس کر دیا تھا کہ جن کمپنیز پر یہ ٹرک آزاد کشمیر آئے ہیں ان کمپنیز کو بھارت کی جانب سے منشیات برآمدگی کے الزام کے بعد تحقیقات کی غرض سے بین کیا گیا ہے آزاد کشمیر ٹریڈ اتھارٹی کی جانب سے بین کی گئی کمپنیز میںجے اینڈ کے انٹرنیشنل مظفرآباد،احسن ٹریڈرز مظفرآباد،غوثیہ ٹریڈرز مظفرآباد،علی ظفر اینڈ کو مظفرآباد،شیخ انٹر پرائز مظفرآباد،مشترکہ سرینگر ٹریڈرز مظفرآباد،پاک کشمیر ٹریڈرز مظفرآباد،علی اعوان ٹریڈرز مظفرآباد،مغل ٹریڈرز مظفرآباد،اور عارف ٹریڈرز مظفرآبادشامل ہیںٹریڈ اتھارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر کی بین کی دس فرمز کے بعد منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے واپس کئیے گئے چار ٹرکوں کو بدھ کے روز مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کی جانب سے واپس نہیں بھیجا گیا صرف فریش فروٹ کیلا کا ایک ٹرک ہی لائن آف کنٹرول کراس کر کے بدھ کے روز آزاد کشمیر پہنچاجبکہ آزاد کشمیر سے انیسویں روز بھی کوئی ٹرک مقبوضہ کشمیر کے لئے روانہ نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :